ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: صفائی کر مچاری آپسی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوکر شہر کو خوبصورت رکھیں:کرشناریڈی

چنتامنی: صفائی کر مچاری آپسی اختلافات کو بھلا کر متحد ہوکر شہر کو خوبصورت رکھیں:کرشناریڈی

Sun, 02 Oct 2016 12:14:49    S.O. News Service

چنتامنی :2 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کی صفائی میں اہم رول ادا کرنے والے صفائی کرمچاریوں کے بچوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق مزید امدادی اور فلاحی اسکیموں کو جاری کیا جائے گا صفائی کر مچاریوں کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی۔ یہاں کے منسپالٹی دفتر کے احاطے میں منعقد یوم صفائی کرمچاری تقریب کا آغاز شمع جلاکر کرنے کے بعد صدارتی خطاب کر تے ہوئے کہا صفائی کرمچاری اپنے صحت کا خیال رکھتے ہوئے شہر کے عوام کی بھی صحت کا خیال رکھتے ہوئے شہر کو خوبصورت اور پاک وصاف رکھیں۔کرشناریڈی نے کہا کہ صفائی کر مچاری اگر مزید دھیان دے کر صفائی کرے تو چنتامنی ٹاون کی خوبصورتی میں اضافہ کیاجاسکتا ہے صفائی کرمچاری آپسی اختلافات کو بھلا کر ٹاون کی خوبصورتی کیلئے کام کریں صفائی کرمچاریوں کے جو بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کیلئے منسپل کونسل کے تمام کونسلرس کا تعاون رہے گا۔

انہوں نے کہا صفائی کرمچاریوں کی مزید حواصلہ افزائی کرنے کیلئے تمام تنظیموں کو تعاون کرنے آگے آنا ہوگا حکومت صفائی کرمچاریوں کیلئے کئی طرح کے پروگرامس لاگو کی ہے کرشناریڈی نے مزید کہا صفائی کرمچاری اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کی اشد ضرورت ہے صفائی کرمچاریوں کو مزید ممکن سہولت فراہم کرانے کیلئے میں ہمہ وقت تیار ہوں اس کے متعلقہ قریب ہی ڈپٹی کمشنر سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔انہوں نے اور کہا صفائی کرمچاری جب گھروں کے پاس کچرے اکھٹا کرنے آتے ہیں تو کچھ لوگ ان کو گالی گلوج کرتے ہیں اور ان کے خلاف خواہ مخواہ غلط افواہ پھیلتے ہوئے انہیں بدنام کرنے کی سازش کرتے ہیں عوام ایسا ہرگیز نہ کیا جائے صفائی کرمچاری دن رات شہر کو پاک وصاف رکھنے کیلئے کافی محنت ولگن سے کام کرتے ہیں ان کی ہم لوگ خوب حوصلہ افزائی کرنا ہوگا ،رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کو عنقریب زمینات دلانے کے لئے ضلع انتظامیہ سے بات چیت کرونگا چنتامنی ٹاون میں جتنے بھی صفائی کرمچاری ہیں ان کی فہرست تیار کرکہ مجھے دیا جائے میں ان کو سائٹس دلانے کیلئے ضلع انتظامیہ پر دباؤ ڈالونگا ،بعد ازاں سماجی کارکن بی۔نارائن سوامی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرکے ہر گلی محلہ کو پاک وصاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کی کافی محنتیں ہیں عوام بھی صفائی کرمچاریوں کے ساتھ محبت سے پیش آئے انہیں نظر انداز نہ کرے صفائی کرمچاری شہر کو پاک وصاف رکھنے کے لئے جتنا توجہ دے رہے ہیں وہ اپنی صحت پر بھی خاص توجہ دے ۔انہوں نے کہا کہ ہر گھر میں ایک بیت الخلاء کا ہونا ضروری ہے جس سے جراثیم ،وائرس،وغیرہ سے پھیلنے والی بیماری سے حفاظت ہوسکتی ہے کھلے میں بیٹھنے سے مختلف قسم کی بیماریوں آنے کا خطرہ بنا رہتا ہے اس لئے حکومت نے سوچھ بھارت ابھیان کے تحت مختلف قسم کی پالیسیاں اور منصوبے بنائے ہوئے ہیں اس کاخوب فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کاصحیح استعمال کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی میں اضافہ بھی ناپاکی ایک سبب ہے اپنے گھر اور آس پاس کے علاقے کو مکمل طور پر صاف رکھنے کی ضرورت ہے جن گھروں میں بیت الخلاء نہیں ہے وہ سرکار کی مدد سے بیت الخلاء کی تعمیر کراسکتے ہیں ساتھ ہی ماحولیات کی حفاظت بھی کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان ہم سب کا ابھیان ہے اس ابھیان میں ملک کے ہر شہری کو اپنا خاص تعاون پیش کرنا ضروری ہے سب سے پہلے ہم اپنے آپ سے اس سوچھ بھارت کا آغاز کریں تاکہ دوسروں کو آگاہی دینے کے ساتھ اس بات کی جانب پہل کی کوشش کی جائے کیونکہ جب تک ہم خود اس سلسلہ میں آگے نہیں بڑھیں گے تب تک ہم کیسے دوسروں کو اس مہم کے تعلق سے روشناس کراسکیں گے اس مہم سے ہماری زندگیوں میں کس طرح کی تبدیلی آسکتی ہے ایک تو ڈسپلن دوسرا پا کی صفائی سے پاک اور صاف ستھری آب وہوا کا ملناجس سے ہماری صحت پر بھی بڑا اثر ہوتا ہے اور ہم پوری طرح صحت مند رہ سکتے ہیں اسکے ساتھ مختلف فوائد ہیں جس کا ہم اندازہ بھی نہیں لگاسکتے کیا ہم نے کبھی سوچاہے کہ اگر ہم نے اس سیوچھا بھارت کو پوری طرح کامیاب کردیا تو کیا ہوگا اس سے ہمارے ساتھ ساتھ ہماری آنے والی نسلوں تک کو فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ اس جدید دور کی ٹیکنالوجی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ایسے میں آنے والی نسلوں کو جنہیں دیگر ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کے لئے اور انکے مختلف میدانوں میں سرخر ہونے کے لئے بھی انہیں اسطرح کا ملک بے حد ساز گار اور بہتر سے بہتر ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ من کو سکون اور خوشی حاصل کرنے کے لئے آلودگی کو پاک وصاف اور ماحولیات کو صاف بنانا ضروری ہے جس کے پیش نظر آب وہوا میں تازگی اور سماج میں اقتصادی حالات کا بھی سدھار آسکتا ہے بعد میونسپل کونسلر آر۔پرکاش نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ریاست کرناٹک میں جتنے بھی منسپالٹی ان منسپالٹی میں کام کرنے والے صفائی کرمچاریوں کے بچوں کو اعلیٰ اور عمدہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے خصوصی فنڈ دیا جائے حال ہی میں ہوئے میونسپل ملازمین کے اسپورٹس مقابلوں میں کامیاب ہوئے ملازمین کو انعامات بھی دیا گیا اس موقع پر بلدیہ صدر ایم۔سجاتا نائب صدر سجاتاشیونا منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا کونسلر محمد شفیق تحصیلدار گنگپا ہیلتھ انسپکٹرسی کے بابو اُما شنکر جے سی بی نٹراج اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا ارتی سمیت کئی صفائی کرمچاری و منسپالٹی کے ملازمین موجود رہے۔


Share: